میچ ہارگئے توکیا ہوا جنگ توہم جیتے’، پاکستانی شائقین کے بھارت پر کرارے وار

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2025 کے چھٹے میچ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی 7 وکٹوں سے شکست بھی پاکستانیوں کے حوصلے پست نہ کرسکی۔

روایتی حریف کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی شائقین بھارت پر کرارے وار کرنے میں مصروف ہیں اور بھارتیوں کو حقیقی جنگ کی ہزیمت کی یاد دہانی کراتے نظر آرہے ہیں۔

پاکستان کے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے جاری ہیں اور وہ بھارتیوں کو رواں سال مئی کے مہینے میں پاک فوج کے ہاتھوں عبرتناک شکست اور 0-6 یاد دلا رہے ہیں۔

ایک صارف نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ ‘میچ جیتے یا ہاریں، جنگ تو ہم جیتے ہیں’۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘ آپ لوگوں کو ایک بار پھر سے بتادوں کہ اصل جنگ تو ہم ہی جیتے ہیں’۔

 ایک صارف نے ایکس پر پوسٹ کیاکہ ‘میچ ہار گئے تو کیا ہوا جنگ تو ہم جیتے ہیں نا’۔

Related posts

شیخ ہمدان نے دبئی سول ڈیفنس میں ادارہ جاتی قیادت کے لیے نئے سی ای او کا تقرر کیا

بنگلا دیش نے پاکستان کو شکست کے دہانے پر پہنچا دیا، جیت کیلئے 437 رنز درکار

ندا یاسر نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق دلچسپ باتیں شیئر کردیں