کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی

کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ماں اور بیٹا موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا بیٹا معمولی زخمی ہوگیا۔

بول نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں موٹرسائیکل سوار ماں اور بیٹا موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا بیٹا معمولی زخمی ہوگیا۔

مزید پڑھیں: کراچی : 6 ماہ کے دوران ٹریفک حادثات میں 514 افراد جاں بحق، 7700 سے زائد زخمی

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت رئیسہ اور بیٹے کی شناخت ارمان کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی حسنین کا بیان بھی قلمبند کرلیا گیا ہے۔ حادثے کے وقت تینوں موٹرسائیکل پر سوار تھے اور ملازمت کے لیے فیکٹری جا رہے تھے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ گاڑی تحویل میں لے لی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کراچی میں ہیوی ٹریفک کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 195 تک پہنچ گئی ہے۔

Related posts

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشتگرد جہنم واصل

بھارت کی قومی ٹیم بھی انتہاپسندوں کے نرغے میں، ہاتھ نہ ملانے کی وجہ سامنے آگئی

کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق