کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں 10 اور 11 ستمبر کو پیش آنے والے دو خوفناک کشتی حادثات میں 193 افراد کی زندگیوں کا چراغ گل ہو گیا۔

ایکواٹور صوبے کے دور افتادہ علاقوں میں یہ حادثات وقوع پذیر ہوئے، جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد ہلاک ہو گئے اور درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

دریائے کانگو کے کنارے کولیلا علاقے میں ایک کشتی جس میں 500 افراد سوار تھے، آتشزدگی کے بعد حادثے کا شکار ہو گئی۔

 کشتی میں بھڑکنے والی آگ نے ہلچل مچادی اور اس کے بعد کشتی الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 107 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ 200 سے زائد افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ تاہم، 150 افراد تاحال لاپتہ ہیں، اور ان کی تلاش جاری ہے۔

اس سے ایک روز قبل 10 ستمبر کو بھی ایک موٹرائزڈ کشتی بسنکسو کے علاقے میں الٹ گئی، جس میں کم از کم 86 افراد کی موت واقع ہوئی۔

اس حادثے میں زیادہ تر افراد طالب علم تھے جو اپنی تعلیم کے مقصد سے کشتی پر سوار تھے۔ حادثے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آ سکیں، اور کئی افراد اس حادثے میں بھی لاپتہ ہو گئے ہیں۔

Related posts

دبئی نے ‘ہماری لچکدار سمر’ کے 2026 ایڈیشن کے ساتھ مزید لچکدار سرکاری کام کے ماحول کو آگے بڑھایا۔

ایران ہمارے ساتھ اچھی ڈیل چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، مارکو روبیو

چائلڈ سیفٹی آرگنائزیشن نے شارجہ میں والدین اور بچوں کے تحفظ کے اقدام کا آغاز کیا۔