دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے !

دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے ! ۔ پاک بھارت ٹاکرے میں پہلے ٹاس کے بعد دونوں کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملائے ، میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں نے بھی ایک دوسرے ہاتھ نہیں ملایا۔

ایشیا کپ 2025 کے چھٹے میچ میں بھارت نے پاکستان کو ہرا دیا ۔ اس میچ کے دوران کھیل کے میدان کے کچھ اصولوں سے بھی انحراف دیکھنے کو ملا۔

میچ کے اختتام کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملایا۔ قبل ازیں ٹاس کے بعد کپتان بھی ایک دوسرے سے نہیں ملے

کرکٹ کے میدان کی روایت ہے کہ میچ کے اختتام کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے ہیں۔جس کے بعد ڈریسنگ روم کی طرف جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ مئی 2025 میں ہونے والی پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ٹیمیں پہلی بار آمنے سامنے تھیں۔

Related posts

اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ،جنگی جرائم پرجواب دہ ٹھہرایا جائے، اسحاق ڈار

روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم، کینسر ویکسین تیار کرلی

اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ،جنگی جرائم پرجواب دہ ٹھہرایا جائے، اسحاق ڈار