نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے ۔ وہ  قطر پر اسرائیلی حملے سے متعلق ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے دوحہ پہنچے ہیں ۔

دوحہ آمد پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کا استقبال پاکستان کے سفیر برائے قطر، پاکستان کے مستقل مندوب برائے او آئی سی اور قطری حکومت کے سینیئر حکام نے کیا۔

ہنگامی اجلاس خطے کی صورتحال اور اسرائیلی جارحیت پر مشترکہ لائحہ عمل کی تیاری کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار اسرائیلی حملے سے متعلق ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کرینگے۔

Related posts

عالمی برداری دوہرا معیار ترک کرکے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم

شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی ریلیف پیکج کا اعلان کردیا

صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ