آئی ایم ایف سمجھ چکاکہ سیلاب کے بعد پاکستان سنگین حالات سے دوچار ہے ۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ ساری دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستانی عوام کس مشکل سے گزر رہے ہیں۔
یہ بات انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ کا دورہ کرتے ہوئے کہی ۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ
ہم پہلے ہی آئی ایم ایف کے پروگرام میں شامل ہیں
انہوں نے کہا کہ فنڈز سے پہلے ہم اپنے وسائل استعمال کر رہے ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ سیلاب سے سڑکیں، پل اور لوگوں کے مکانات سمیت دیگر املاک تباہ ہوچکی ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ سنگین حالات کے سبب آفت زدہ عوام کو بجلی کے بل بھیجنا مناسب نہیں۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اللہ کا شکرادا کیا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جانی نقصان بہت کم ہوا۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ کرے پانی جلد اترے تاکہ اگلی فصلیں کاشت ہو سکیں۔
وزیر خزانہ سیلابی صورتحال میں افواج پاکستان کے کردار کو سراہا اورپوری قوم کی جانب سے افواج پاکستان کاشکریہ اداکیا۔