حالیہ سیلاب میں ریلیف آپریشن جیسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، وزیر خزانہ

وزیرخزانہ محمد اورنگ زیب نے کہا کہ حالیہ سیلاب میں ریلیف آپریشن جیسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔

وزیرخزانہ محمد اورنگ زیب نے کمالیہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیلاب سے متاثرین کیلئے ریلیف کے کاموں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر وزیرخزانہ نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بل موخر کرنے کی تجویززیر غور ہے، جبکہ کمالیہ کے تمام اداروں کو مل کر سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو آباد کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے حکومت کا آئی ایم ایف سے رابطہ

محمد اورنگ زیب نے کہا کہ پاکستان شدید موسمی تبدیلیوں کی زد میں ہے، اور وزیراعظم پاکستان نے زرعی اور ماحولیاتی ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے ۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب میں ریلیف آپریشن جیسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، اللہ کا شکرہے کہ ٹوبہ میں جانی نقصان بہت کم ہوا، ہم افواج پاکستان کے بھی بے حد شکر گزار ہیں۔

محمد اورنگ زیب نے کہا کہ اللہ کرے پانی جلد اترے اور اگلی فصلیں کاشت ہو سکیں، سڑکیں، پل، لوگوں کے مکان اور املاک تباہ ہوئی ہیں، ہم نے اس اسٹرکچر کو دوبارہ پہلے جیسا بنانا ہے، ساری دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستانی عوام کس مشکل سے گزر رہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ آفت زدہ عوام کو ابھی بجلی کے بل بھیجنا مناسب نہیں، ہم پہلے ہی آئی ایم ایف کے پروگرام میں شامل ہیں، آئی ایم ایف نے اس صورتحال کو سمجھ لیا ہے، فنڈز سے پہلے ہم اپنے وسائل استعمال کر رہے ہیں۔

Related posts

معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور

ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ

بھارت کے خلاف پاکستان نے حکمت عملی بنا لی