گلگت، اسکردو، استور اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی اور زلزلے کا مرکز اسکردو سے جنوب مغرب کی جانب 34 کلو میٹر دور تھا۔
زلزلے کے جھٹکوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔