2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل

ترکیہ سے تعلق رکھنے والے 5 سالہ بچے کی 2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے لکھا جانے والا خط ایک دفعہ پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

ترکیہ میں پانچ سالہ یونس ہاجد نے 2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ایک ایسا دلگرم قدم اٹھایا تھا جس نے دنیا بھر میں انسانیت کے جذبے کو نئی زندگی بخشی۔

یونس نے اپنے اسکول ٹرپ کے لیے جمع کی ہوئی جیب خرچی میں سے 50 لیرا (ترک کرنسی) پاکستانی سفارت خانے کو بھیجے اور ساتھ ہی ایک خط بھی لکھا جس میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

خط میں یونس باجد نے لکھا کہ محترم سفیر صاحب، ہم اپنے برادر ملک پاکستان میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پہ بہت غمزدہ ہیں اور اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

ترک بچے نے مزید لکھا کہ ہماری دعائیں پاکستان کے ساتھ ہیں، میری والدہ آپ کے لیے قرآن پاک کی تلاوت کرتی ہیں اور میرا پورا خاندان آپ کے لیے دعاگو ہے۔ میں اسکول ٹرپ کے لیے اپنی جمع شدہ جیب خرچی اپنے برادر پاکستان کو دیتا ہوں، اللہ آپ کی مدد فرمائے۔

یہ چھوٹی سی مگر گہری انسانی محبت کی مثال سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جسے پاکستانی سفارت خانے نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے شیئر کیا۔

یونس کا یہ پیغام نہ صرف ترکی اور پاکستان کے درمیان محبت و بھائی چارے کی علامت بن گیا، بلکہ یہ ہمیں انسانیت اور یکجہتی کا حقیقی مفہوم بھی سکھاتا ہے۔

Related posts

کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات، انتظامیہ بھی باخبر

چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

کراچی؛ بچیوں سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کی تہلکہ خیز ابتدائی تفتیشی رپورٹ