شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

شہرقائد میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے  کے ساتھ موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  31 سے 33 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملیرندی میں پانی کی سطح میں کمی، کازوے کی سڑک تاحال ٹریفک کیلئے بند

شہر قائد میں اس وقت موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت مغربی ہوائیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

Related posts

سونے کے دھاگے؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا

چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا

2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل