لیاقت پور: بیٹ نور والا کے علاقے میں کشتی حادثے کے بعد نو افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے۔ جن میں سے چار خواتین، چار بچے اور ایک مرد سیلابی پانی کی نذر ہوگئے ہیں۔
بول نیوز کے مطابق بیٹ نور والا کے علاقے میں چار روز قبل پیش آنے والے کشتی حادثے کے بعد نو افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق حادثے میں چار خواتین، چار بچے اور ایک مرد سیلابی پانی کی نذر ہوئے۔
امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کشتی میں سوار 18 افراد کو بحفاظت نکال لیا تھا۔ تاہم ڈوبنے والے نو افراد میں سے چھ کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں، جن میں چار خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک خاتون اور دو بچوں کی لاشیں تاحال نہیں مل سکیں، جن کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں۔
حادثے کے وقت کشتی میں دو درجن سے زائد افراد سوار تھے، جو سیلاب متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں کے دوران پیش آیا۔