یو اے ای نے دبئی ایئرشو 2025 میں اسرائیلی دفاعی کمپنیوں پر پابندی لگا دی

یو اے ای نے دبئی ایئرشو 2025 میں اسرائیلی دفاعی کمپنیوں پر پابندی لگا دی ۔ قطر  پر حملہ اسرائیل کو مہنگا پڑ گیا،عرب ممالک سے دوریاں بڑھنے لگیں۔

گزشتہ روز اسرائیل نے دوحہ میں مبینہ طور پرحماس قیادت کو نشانہ بنانے کے لئے فضائی حملہ کیاتھا۔

حملے نے ان عرب ممالک سے بھی اسرائیل کی دوریاں بڑھا دیں جو کسی حد تک اسرائیل سے دوستانہ تعلق بنائے ہوئے تھے۔

ایسا ہی کچھ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے تعلقات کے درمیان دیکھنے میں آیا۔ یو اے ای نے سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے ایئر شو میں اسرائیلی دفاعی کمپنوں پرپابندی لگا دی ہے۔

 کہا جارہاہے کہ یو اے ای کی جانب سے یہ پابندی دراصل  اسرائیل کے دوحہ پر کیے گئے فضائی حملے کا ردعمل ہے۔

Related posts

سیکیورٹی فورسز کی تین کارروائیوں میں 19 خارجی دہشت گرد ہلاک

اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے ، سعودی ولی عہد

امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی