ایشیا کپ 2025: بھارت کے خلاف میچ میں یو اے ای کی ٹیم 57 رنز پر آل آئوٹ

ایشیا کپ 2025 کے دوسرے میچ میں بھارت کے خلاف میچ میں یو اے ای کی ٹیم 57 رنز پر آل آئوٹ ہوگئی۔  ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر یو اے ای کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دیدی۔

سوریا کمار یادیو نے ٹاس جیتتے ہی پہلے بالنگ کرنے اور کم سے کم ٹوٹل پر یو اے ای کو آئوٹ کرنے کے لئے اماراتی ٹیم کو  بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارتی کپتان نے اپنے منصوبے کے عین مطابق یو اے ای کی ٹیم کو مختصر سے مجوعے پر آل آئوٹ کردیا۔

یو اے ای کی جانب سے علی شان نے 22 اور محمد وسیم نے 19 رنز بنائے ۔ اس کے علاوہ یو اے ای کا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔

بھارتی بولر کلدیپ یادیو نے 4 ، شیوم دوبے نے 3 جبکہ بمرا،اکشر پیٹل اور ورن چکروتی نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

 

Related posts

SEWA کا واٹر ریشنلائزیشن پلان آگے بڑھ رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے مستقبل کے لیے مسافر ریل اسٹریٹجک سرمایہ کاری: نہیان بن مبارک

متحدہ عرب امارات کی سائبر سیکیورٹی کونسل نے مالیاتی شعبے کو نشانہ بنانے والے جدید ترین سائبر حملوں کو ناکام بنا دیا۔