قطرپر اسرائیلی جارحیت کے خلاف سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جائے، اسحاق ڈار


اسحاق ڈار / فوٹو

قطرپر اسرائیلی جارحیت کے خلاف سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جائے، اسحاق ڈار نے  اقوام متحدہ سے فوری طور پر  ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

نائب وزیراعظم نے کہا ہے کہ قطر برادر ریاست ہے،اسرائیل کی بلا اشتعال اورغیر قانونی جارحیت ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کردی ہے۔

ان کاکہناتھاکہ یہ معاملہ نہایت سنگین نوعیت کا ہے، سلامتی کونسل کو فوری طور پر اس پر غور کرنا چاہیے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان قطرکی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکیا۔

نائب وزیراعظم نے بردار ملک  قطر کی  متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

Related posts

اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے ، سعودی ولی عہد

امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی

قائد اعظم محمدعلی جناح کی برسی آج، پوری قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش