صدرزرداری سے بحرینی وزیر داخلہ کی ملاقات،باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

صدرزرداری سے بحرینی وزیر داخلہ جنرل شیخ راشد بن عبدا لّلہ الخلیفہ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ پاکستان بحرین کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

صدر مملکت نے دونوں ملکوں کے درمیان ویزا فری معاہدے سمیت موجودہ تعاون کو سراہا۔انہوں  نے کہا کہ بحرین میں مقیم پاکستانی دونوں ملکوں کی خوشحالی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

صدرزرداری نے سیکورٹی، امیگریشن، انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات میں مزید تعاون پر زور دیا۔ صدر نے بحرین میں پاکستانی پروفیشنلز اور ورک فورس کی خدمات کو سراہا۔

انہوں نے ویزا سسٹمز کو جدید بنانے اور ڈیجیٹل سہولتیں متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر مملکت نے بحرین کے وزارت داخلہ کے افسران کو اسلام آباد کے دورے کی دعوت دی۔ جنرل شیخ راشد بن عبداللہ الخلیفہ نے صدر کو بحرین کی قیادت اور عوام کی نیک تمنائیں پہنچائیں۔

بحرینی وزیر داخلہ نے پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا اور تعلقات مزید مستحکم کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر مملکت طلال چوہدری اور سینیٹر ندیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔

Related posts

دبئی سمر سرپرائزز: شہر بھر کے مالز میں زبردست دبئی سمر سیل پہنچتے ہی خریداری کریں، بچائیں اور جیتیں

شارجہ نے اتحاد ریل تک رسائی کے منصوبے کے حصے کے طور پر ٹریفک کے موڑ کا اعلان کیا۔

سمر ریسٹورنٹ ویک 50 سے زیادہ فیملی فرینڈلی ریستوراں میں خصوصی مینوز کے ساتھ واپس آتا ہے۔