ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ٹک ٹاکر اور ابھرتی ہوئی اداکارہ ایمن زمان نے اپنے شوہر مجتبیٰ لاکھانی سے علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے۔

حال ہی میں ایمن زمان نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا سیشن رکھا، جس میں مداحوں نے ان کی ذاتی زندگی اور ازدواجی تعلقات سے متعلق سوالات کیے۔

 ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے نام لیے بغیر ان پر دھوکہ دہی کا الزام بھی عائد کیا۔

دوسری جانب مجتبیٰ لاکھانی نے بھی انسٹاگرام پر مداحوں سے بات کرتے ہوئے علیحدگی کی تصدیق نہیں کی بلکہ واضح کیا کہ قانونی طور پر ابھی رشتہ ختم نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ کاغذی کارروائی باقی ہے، اس لیے رشتہ ابھی ختم نہیں کہا جا سکتا۔ کس نے کس کو دھوکہ دیا، یہ خدا بہتر جانتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چاہے مرد کی غلطی ہو یا نہ ہو، وہ اکثر رشتہ بچانے کی کوشش کرتا ہے، میں نے بھی معافی مانگی ہے، باقی اللّٰہ کی رضا پر چھوڑ دیا ہے۔

واضح رہے کہ ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی شادی فروری 2023 میں ہوئی تھی، دونوں سوشل میڈیا پر ایک جوڑے کے طور پر کافی مقبول تھے اور ان کی ویڈیوز کو لاکھوں ویوز ملتے رہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کی الفرسان ٹیم نے امریکہ کی 250ویں آزادی کی تقریبات میں تاریخی یو ایس ڈیبیو کیا

قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ جولائی کا درجہ حرارت پورے متحدہ عرب امارات میں اوسط سے بڑھ جائے گا۔

دبئی کا اپ گریڈڈ Nol سسٹم 72% مکمل ہے کیونکہ RTA کا مستقبل ڈیجیٹل ادائیگی کا ہدف ہے۔