علی پور: شدید سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، پاسکو سنٹر سیت پور میں پانی داخل ہونے سے گندم سے بھری ہزاریوں بوریاں خراب ہوگئیں۔
بول نیوز کے مطابق پاسکو سینٹر سیت پور میں سیلابی پانی کے باعث وہاں محفوظ کی گئی 45 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں مکمل طور پر متاثر ہوگئی ہیں۔
ابتدائی اندازوں کے مطابق متاثرہ گندم کی مالیت اربوں روپے بنتی ہے، جو اب سیلابی پانی کی لپیٹ میں آچکی ہے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے جبکہ پاسکو سنٹر میں موجود گندم کو بچانے کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ کیے جاسکے۔
زرعی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اتنی بڑی مقدار میں گندم ضائع ہونے سے مقامی سطح پر آٹے کی قلت اور معاشی نقصان میں اضافہ ہوسکتا ہے۔