فیصل آباد میں 320 ملی میٹر بارش؛ واسا نے تمام سابقہ ریکارڈز توڑ دیے

فیصل آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے ہونے والی 320 ملی میٹر بارش نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا جس کے پیش نظر واسا کے تمام سابقہ ریکارڈز بھی ٹوٹ گئے ہیں۔

واسا کے منیجنگ ڈائریکٹر سہیل قادر چیمہ کے مطابق شدید بارش کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں پانی جمع ہو گیا تھا، تاہم واسا نے ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کے لیے فوری اقدامات کیے۔

 ان کا کہنا تھا کہ تمام ڈی واٹرنگ پمپس اور سکر مشینیں مکمل طور پر فعال ہیں اور فیلڈ ٹیمیں مسلسل کام میں مصروف ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مرکزی شاہراہوں، اہم چوراہوں اور شہری علاقوں سے پانی کی نکاسی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ تمام افسران اور عملہ فیلڈ میں موجود رہ کر صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔

ایم ڈی واسا کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے واسا کی ٹیمیں دن رات سرگرم ہیں، عوامی شکایات پر فوری کارروائی کی جا رہی ہے اور ہیلپ لائن سمیت تمام نظام مکمل طور پر فعال رکھا گیا ہے۔

سہیل قادر چیمہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں واسا سے فوری رابطہ کریں تاکہ ان کے مسائل کا بروقت حل یقینی بنایا جا سکے۔

Related posts

پاکستان آج عمان کے خلاف میدان میں اترے گا

میڈیا سیکٹر میں اماراتی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے دبئی میڈیا اور پی ڈبلیو سی پارٹنر۔ متحدہ عرب امارات

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار