بارش کے پیش نظر کل سندھ میں چھٹی ہوگی یا نہیں؟ محکمہ تعلیم نے بتادیا

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے کل صوبے بھر میں عام تعطیل کے وائرل نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا۔

ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کے بیان کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے کل عام تعطیل کا اعلان نہیں کیا۔

محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر کالج ایجوکیشن کے حوالے سے گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے، کل تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

محکمہ تعلیم سندھ کا مزید کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ صورتحال کے مطابق کیا جائے گا اور عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کل صوبے بھر میں عام تعطیل کے حوالے سے کالج ایجوکیشن کا ایک جعلی نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا تھا۔

Related posts

عبد اللہ بن زید نے دوحہ – متحدہ عرب امارات پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی

9 مئی کیس؛ خیبرپختونخوا حکومت کو ایک اور بڑے سیاسی بحران کا سامنا

بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع