لاہور: واسا لاہور نے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیا۔
لاہور میں وقفے وقفے سے جاری بارش نے شہر کے مختلف حصوں میں ندی نالوں کا سماں پیدا کر دیا۔ واسا لاہور کی جانب سے اب تک کی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق پانی والا تالاب میں سب سے زیادہ 113 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اقبال ٹاؤن میں 97 ملی میٹر، لکشمی چوک میں 96.5 ملی میٹر اور فرخ آباد میں 95 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
سمن آباد میں 83.5 ملی میٹر، شہتر ٹاؤن میں 79 ملی میٹر جب کہ گلبرگ ہیڈ آفس میں 77.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح چوک ناخدا میں 73.5 ملی میٹر، جوہر ٹاؤن اور اپر مال میں بالترتیب 66.5 ملی میٹر، جیل روڈ پر 65 ملی میٹر، گلشن راوی میں 64.5 ملی میٹر اور قرطبہ چوک میں 67 ملی میٹر بارش ہوئی۔
شادی پورہ میں 58.5 ملی میٹر، ایئرپورٹ پر 35 ملی میٹر، مغلپورہ میں 2.5 ملی میٹر جب کہ تاجپورہ میں 40.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
شدید بارش کے باعث متعدد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جب کہ شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا بھی سامنا رہا۔