تمام ادارے تیار رہیں، سندھ میں متوقع بارشوں کے پیش نظرصدر مملکت کی خصوصی ہدایت

تمام ادارے تیار رہیں۔ صدر زرداری نے سندھ میں متوقع شدید بارشوں کو پیش  نظر خصوصی ہدایات جاری کردیں۔

انہوں نے کہاکہ صوبائی، ضلعی اور بلدیاتی ادارے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہیں۔

صدرمملک نے کہاکہ شہری علاقوں خصوصاً نشیبی اور ساحلی مقامات پر پیشگی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

انہوں نے کہاکہ حب ڈیم اور دیگر آبی ذخائر میں پانی کی سطح پر مسلسل نظر رکھی جائے، صدر مملکت کا کہناتھاکہ  عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں،

انہوں نے کہاکہ  عوام کو محفوظ مقامات پر منتقلی کے انتظامات مکمل رکھے جائیں۔ان کاکہناتھاکہ ضلعی اور تحصیل سطح پر ریلیف مشینری اور عملہ ہمہ وقت مستعد رہے۔

صدر زرداری نے میڈیا اور مقامی انتظامیہ عوامی آگاہی مہم میں متحرک کردار ادا کرنے کی درخواست کی ۔

Related posts

اسرائیلی حملہ ریاستی دہشت گردی ہے، حملےکا جواب دینےکا حق محفوظ رکھتےہیں، قطری وزیراعظم

عبد اللہ بن زید نے دوحہ – متحدہ عرب امارات پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی

9 مئی کیس؛ خیبرپختونخوا حکومت کو ایک اور بڑے سیاسی بحران کا سامنا