اپنے شہداء کے مقروض ہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ائیر چیف

چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں،  اپنے شہداء کے مقروض ہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم دفاع کے مناسبت سے پاک فضائیہ کی تمام ائیر بیسز پر یوم شہدا کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں یوم شہداء مکمل عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

یوم دفاع  کے موقع پر پی اے ایف میں دن کا آغاز قرآن خوانی، اور 1965 ، 1971 کی جنگوں سمیت وطن پر قربان ہونے والے تمام شہداء کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔

      اس حوالے سے ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں یوم شہدا کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 7 ستمبر یومِ فضائیہ؛ پاکستان کے محافظ آج بھی دشمن کے سامنے آہنی دیوار

چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ شہداء قربانی، حوصلے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی علامت ہے، پاکستان ایئر فورس تیزی سے بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال میں اپنے مشن پر پوری یکسوئی سے کاربند ہے۔

ائیر چیف نے کہا کہ معرکہ حق، بنیان مرصوص میں کامیابیاں ایئر فورس کی صلاحیت اور عزم کا ثبوت ہیں، شہداء کی قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ نے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

قبل ازیں چیف آف ایئر اسٹاف نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

Related posts

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین

عبد اللہ بن زید اور مصر کے وزیر خارجہ نے بات چیت کی – متحدہ عرب امارات

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ، امیر قطر سے اہم ملاقات متوقع