پاکستان میں کل رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا کے کئی حصوں میں کل رات مکمل چاند گرہن ہوگا۔ ماہرین کے مطابق یہ شاندار فلکیاتی مظاہرہ ایشیا، افریقہ اور یورپ کے کچھ حصوں میں دیکھا جا سکے گا۔

سپارکو کے مطابق چاند گرہن کا آغاز کل رات 8 بج کر 30 منٹ پر ہوگا جب کہ رات 1 بج کر 55 منٹ پر زمین کا سایہ چاند کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔ یہ گرہن رات کے آخری پہر تک جاری رہے گا۔

پاکستان کے بیشتر علاقوں میں موسم صاف رہنے کی صورت میں شہری چاند گرہن کا دلکش منظر اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں گے۔ علم فلکیات کے شوقین افراد، طلبہ اور عام شہری اس نایاب فلکیاتی منظر سے لطف اندوز ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سال کا پہلا چاند گرہن کب ہوا؟

ماہرین کے مطابق چاند گرہن کو براہِ راست آنکھ سے دیکھنا مکمل طور پر محفوظ ہے۔ تاہم ناظرین دوربین یا ٹیلی اسکوپ کے ذریعے اسے مزید واضح اور خوبصورت انداز میں ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

Related posts

چھوٹے دکانداروں کے لیے حکومت نے نیا فکسڈ ٹیکس نظام متعارف کرا دیا

دبئی ہیومینٹیرین نے ایبولا سے نمٹنے کی کوششوں میں مدد کے لیے ڈبلیو ایچ او کے ساتھ اہم طبی سامان پہنچایا

دبئی: ٹورسٹ پولیس نے ایک سیاح کو AED 10,000 واپس کرنے پر ڈرائیور کو اس کی ایمانداری کا اعزاز دیا