جنات کی جانب سے اغوا کی گئی خاتوں کو کیسے بازیاب کروائیں؟ لاہور پولیس نے سر جوڑ لئے

جنات کی جانب سے اغوا کی گئی خاتوں کو کیسے بازیاب کروائیں؟ لاہور پولیس نے سر جوڑ لئے ۔  کاہنہ کی ایک  خاتون کے اغوا کا انوکھا معاملہ زیر تفتیش ہے۔

کمیٹی بنا دی گئی ہے ، مقدمہ بھی درج ہوچکا ہے ۔ مگر سوال یہ ہے کہ جناب کو کس طرح ٹریس کیا جائے گا؟۔

اگر جنات ٹریس ہو بھی جائیں تو ان کی گرفتاری یا تفتیش کیسے ممکن ہوگی؟ کیا لاہور پولیس کسی عالم کی خدمات لے گی ؟۔

اگر یہ دعویٰ سچا ہے تو لاہور پولیس کو مقدمہ حل کرنے کے لئے سر ڈھڑ کی بازی بھی لگانی پڑ جائے گی ۔

اور تو اور کمزور دل پولیس والے اس تفتیش میں ہاتھ ڈالتے ہوئے بھی گھبرائیں گے۔ مذکورہ تحقیقات کے لئے بہادر پولیس جوانوں کی ہی ضرورت ہوگی۔

لاہور کے نواحی علاقے کاہنہ سے 6 سال قبل 2 بچوں کی ماں فوزیہ لاپتہ ہوگئی تھی۔ جس کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ فوزیہ کو جنات نے غائب یا اغوا کررکھا ہے۔

اس دعوے پر کاہنہ پولیس نے خاتون کے اغوا کا مقدمہ کر رکھا ہے ۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے بھی  خاتون کی جلد بازیابی کا حکم دے رکھا ہے۔

لاہور پولیس نے  خاتون کو بازیاب کروانے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ ٹیم کے سربراہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) انویسٹی گیشن ذیشان حیدر ہوں گے۔

ترجمان پولیس کے مطابق فوزیہ کو مبینہ طور پرجنات نے اغواء کلیا تھاجس کی تلاش کےلئے خصوصی ٹیم بنا دی گئی ہے۔

اس کمیٹی میں ایس ایس پی عاصم کمبوہ،ایس پی ماڈل ٹاؤن محمدایاز،ڈی ایس پی اسپیشل برانچ، اور دیگر شامل ہیں۔

Related posts

کہاں کتنی بارش ہوئی ؟ محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کردیے

کراچی کے تمام تعلیمی ادارے بند، اسکولزوینز مالکان کا بھی گاڑیاں نہ نکالنے کا اعلان

کچھ دیر کی بارش میں آدھا شہر ڈوب گیا ، سڑکیں تالاب بن گئیں ، ترجمان ایم کیوایم