بھارت کے کس بل جلد نکل جائیں گے وہ عنقریب مذاکرات کی میز پر ہوگا ، امریکی وزیر

بھارت کے کس بل جلد نکل جائیں گے وہ عنقریب مذاکرات کی میز پر ہوگا۔ امریکی وزیرہاورڈ لَٹ نِک نے کہاہے کہ بھارت جلد ہی ٹرمپ سے سمجھوتہ کرنے کی کوشش بھی کرے گا۔

یہ دعویٰ ہاورڈ لَٹ نِک نے ’’بلومبرگ‘‘ سے گفتگو میں کیا۔ ان کا کہناتھاکہ  امریکی پابندیوں پر بھارتی حکام فی الحال سخت مؤقف دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ درآصل یہ سب محض دکھاوا ہے۔  ان کاکہناتھاکہ بالآخر بھارتی کاروباری طبقہ ہی حکومت پر دباؤ ڈالے گا کہ وہ امریکا کے ساتھ ڈیل کرے۔

ہاورڈ لَٹ نِک نے کہاکہ بھارت تجارتی نقصانات سے بچنا چاہتاہے ۔انہوں نے  خبردار کیا کہ اگر بھارت نے امریکا کے ساتھ تعاون نہ کیا تو اس کی برآمدات پر مزید ٹیرف عائدہوجائیںگے۔

ان کا کہناتھاکہ مودی کی حکومت زیادہ دیر تک دباؤ برداشت نہیں کر پائے گی ۔

انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت کو روسی تیل لینا بند کرنا ہوگا۔ ان کا کہناتھاکہ ایسا نہ کیاگیا تو بھارت کوبرکس سے الگ ہونا پڑے گا۔

Related posts

آخری وسل کے بعد کی کہانی

سنیتا مارشل نے متنازع پوڈ کاسٹ سے متعلق خاموشی توڑ دی

ایمان فاطمہ سے صلح کی خبروں پر رجب بٹ کا بڑا بیان سامنے آگیا