بھارت کے کس بل جلد نکل جائیں گے وہ عنقریب مذاکرات کی میز پر ہوگا۔ امریکی وزیرہاورڈ لَٹ نِک نے کہاہے کہ بھارت جلد ہی ٹرمپ سے سمجھوتہ کرنے کی کوشش بھی کرے گا۔
یہ دعویٰ ہاورڈ لَٹ نِک نے ’’بلومبرگ‘‘ سے گفتگو میں کیا۔ ان کا کہناتھاکہ امریکی پابندیوں پر بھارتی حکام فی الحال سخت مؤقف دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ درآصل یہ سب محض دکھاوا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ بالآخر بھارتی کاروباری طبقہ ہی حکومت پر دباؤ ڈالے گا کہ وہ امریکا کے ساتھ ڈیل کرے۔
ہاورڈ لَٹ نِک نے کہاکہ بھارت تجارتی نقصانات سے بچنا چاہتاہے ۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے امریکا کے ساتھ تعاون نہ کیا تو اس کی برآمدات پر مزید ٹیرف عائدہوجائیںگے۔
ان کا کہناتھاکہ مودی کی حکومت زیادہ دیر تک دباؤ برداشت نہیں کر پائے گی ۔
انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت کو روسی تیل لینا بند کرنا ہوگا۔ ان کا کہناتھاکہ ایسا نہ کیاگیا تو بھارت کوبرکس سے الگ ہونا پڑے گا۔
US Commerce Secretary Lutnick:
In a month or two, India will come to the negotiating table. They will say they are sorry and they will try to make a deal with Donald Trump.pic.twitter.com/wiHhAr0YiB
— Clash Report (@clashreport) September 6, 2025