یوم دفاع کی دوہری اہمیت،عیدمیلاالنبیﷺ بھی آج ہی منائی جا رہی ہے،چراغاں،خصوصی دعائیں

یوم دفاع کی دوہری اہمیت،عیدمیلاالنبی ﷺ بھی آج ہی منائی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں خصوصی محافل ،شہر شہر چراغاں ، ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی جارہی ہیں۔

درود و سلام کے ورد کے ساتھ دن کا آغاز ، چراغاں  ہر سوں نور ہی نور ۔

عید میلادالنبی ﷺ 6 ستمبر بروز ہفتہ (آج ) منائی جارہی ہے جو کہ اتفاق سے یومِ دفاعِ پاکستان بھی ہے۔

یومِ دفاع پاکستان ہر سال 6 ستمبر کو 1965 کی جنگ کے شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو یاد کرنے کے لیے منایا جاتاہے۔

اس موقع پر ملک بھرمیں تقاریب ، سیمینارز اوردعائیہ اجتماعات منعقد ہوں گے ۔ جبکہ افواجِ پاکستان کی جانب سے پرچم کشائی اور یادگارِ شہدا پر سلامی پیش کی جائے گی۔

رواں سال یہ دن ایک خاص روحانی اورمذہبی پہلو بھی اپنے ساتھ سمیٹے ہوئے ہے۔ کیونکہ 12 ربیع الاول یعنی ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی خوشیاں بھی اسی روز منائی جارہی ہیں۔

2025 میں 6 ستمبر 2025 نہ صرف قومی دفاع کی یاد دہانی کا تاریخی دن ہے ۔ بلکہ یہ دن  سرورِ کائنات ﷺ کی ولادت کے بابرکت موقع کی خوشیاں بھی شامل کرے گا۔

اس برس یوم دفاع پاکستان اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ پاکستان نے حال ہی میں معرکہ حق میں بھارت کے خلاف تاریخی فتح بھی حاصل کی ہے۔

اسی روز ربیع الاول کے جلوس نکالے جائیں گے، دورد سلام کی خصوصی محافل سجائی جا رہی ہیں ۔ مساجد ، گھروں اور گلی محلوں کو برقی قمقموں سے سجایاگیاہے۔
اہم شاہراہوں اور بازاروں کو سبز روشنیوں کی بہار دکھائی دے رہی ہے ۔

Related posts

مون سون ختم ہونے والا ہے،ہزاروں دیہات زیرآب،900 افراد جاں بحق ہوئے،چیئرمین این ڈی ایم اے

آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا

عراقی فضائیہ کے کمانڈر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے معترف