“وطن کی خاطر جئیں مریں گے” یومِ دفاع پر جوش و جذبے سے بھرپور ترانہ جاری ۔عوامِ پاکستان کے دلوں کا ترجمان بن گیا۔
قومی نغمہ کے بول میں وطن سے عشق،جذبہِ ایثار و قربانی اور دشمن کو دوٹوک پیغام دیا گیا ۔ اگر اس پاک سر زمین کی جانب ایک قدم بھی بڑھایا تو اُسکو منہ کی کھانا پڑے گی۔
قائدِ اعِظم محمد علی جناح اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے الفاظ نے قومی نغمہ کو چار چاند لگادیے۔
قومی نغمہ میں دفاعی صلاحیت کے ساتھ ساتھ یہ بھی واضح کیا گیا کہ اِس قوم نے نہ کل کسی باطل کے آگے سر جُھکایا ہے اور نہ آئندہ یہ سَر کسی دشمن کے آگے خم ہو گا۔