’’ ہٹ می بے بی ون مور ٹائم ‘‘ گنگناتے ہوئے ٹک ٹاک بنانے والی طالبہ خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔ یہ واقعہ امریکی ریاست پنسلوانیا میں پیش آیا۔
میڈیکل کی ایک طالبہ گاڑی چلاتے ہوئے برٹنی اسپیئرز کا مشہور گانا ’’ ہٹ می بے بی ون مور ٹائم ‘‘ گنگناتے ہوئے ٹک ٹاک بنارہی تھی۔
یہ گانا گاتے گاتے اچانک گاڑی بے قابو ہو کر سڑک پر پھسل گئی اور کئی قلابازیاں کھائیں اور اُلٹ گئی۔
واقعہ کیٹلین مک کچن نامی طالبہ کے ساتھ پیش آٰیا ہے ، ان کے موبائل کیمرے میں سارا واقعہ ریکارڈ بھی ہوگیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ڈرائیو سے لطف اندوز ہورہی ہے۔ مگر چند ہی لمحوں بعد گاڑی تیزی سے سڑک پر پھسلتی ہے اور الٹ جاتی ہے۔
خوش قسمتی سے، مک کچن کو کوئی سنگین چوٹ نہیں آئی، اگرچہ گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔
بعدازاں اُس نے مذاق میں لکھا کہ ویڈیو کو کچھ یوں کیپشن دیا کہا جاسکتا ہے کہ مجھے ایک بار پھر ہٹ کیا گیا۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جہاں صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے تبصرے کیے۔