بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے بڑا مطالبہ کردیا

بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے بڑا مطالبہ کردیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ مودی سرکار انسانیت بھول گئی،عالمی قانون توڑ کرسندھ طاس معاہدے کو توڑا۔

انہوں نے شہباز شریف اور صوبائی حکومت سے درخواست ہے ملکی زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم سے درخواست کروں گا کسانوں کو قرضے اور بجلی بلوں میں مدد فراہم کی جائے۔ ان کہناتھاکہ  وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی انتظامیہ بھرپور محنت کر رہی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ ماننا پڑے گا  مریم نواز محنت کر رہی ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ قصور کے عوام اور کسانوں کے مسائل سننے کا موقع ملا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بی آئی ایس پی کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں مالی مدد پہنچانا ضروری ہے۔بلاول بھٹو کا کہناتھاکہ پنجاب سے پہلے کے پی میں کلاؤڈ برسٹ اور جی بی میں بھی نقصانات ہوئے۔

ان کا کہناتھاکہ سیلابی صورتحال میں وفاق کو تمام صوبائی حکومتوں کو مدد کرنا ہوگی۔چیئر مین پی پی نے کہاکہ سیلاب بھارت کی طرف سے چھوڑے گئے۔

بلاول بھٹوکاکہناتھاکہ مودی سرکار پانی چھوڑتے وقت نہیں بتا رہی کہ کتنا پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ  سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی سطح پر آواز اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کومجبور کریں گے کہ سندھ طاس معاہدہ مانے یا ہمارے دریا واپس کرے۔

Related posts

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے، عاصم افتخار

میجرعزیز بھٹی کا 60 واں یوم شہادت آج، فیلڈ مارشل اورافواج پاکستان کاخراج عقیدت پیش

فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے