پشاور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 5.9 تھی

پشاوراوراسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی۔

شہری کلمہ طیبہ کا ورد اور استغفارکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے ۔ ایک ہفتے میں دوسری بارمختلف علاقوں میں  زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

مالا کنڈ،بونیر،سوات ،چارسدہ،اٹک لنڈی کوتل میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔ان جھٹکوں سے شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے۔

اٹک، کامرہ،میانوالی،حضرو،منڈی بہائوالدین،حسن ابدال میں بھی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ کرک، نوشہرہ، صوابی،دیر اورچترال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔

زلزلے کے جھٹکے 9  بج کر 56 منٹ پر محسوس کئے گئے۔زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان میں تھا۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 111 کلومیٹر  تھی۔

Related posts

فروری کا مہینہ ہانیہ عامر کیلئے خاص کیوں؟

مادھوری کے گانے پر امر خان کو بولڈ لباس میں رقص کرنا مہنگا پڑ گیا

محمد بن راشد کا جائزہ دبئی کے نیلے اور گرین اسپیس روڈ میپ 2030 – متحدہ عرب امارات