بھارت بلوچستان میں کھلی مداخلت اور ٹارگٹ کلنگ کروا رہا ہے ۔ عالمی جریدے نے بھارت کے مکروہ چہرے، مکاری اور غلاظت بھرے کردار کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
بین الاقوامی جریدے دی ڈپلومیٹ نے اس حوالے سے خصوصی رپورٹ شائع کی ہے۔ جریدے کے مطابق بلوچستان میں خفیہ مداخلت بڑھائی اور بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ مہم چلائی ۔
عالمی جریدے کا کہناہے کہ مئی 2025ء میں بھارت نے مس ایڈونچر کرکے خطے کو ایٹمی جنگ کی جانب دھکیل دیاتھا۔
ڈپلومیٹ کے مطابق اگر امریکا نے پاک بھارت جنگ بندی میں کردار ادانہ کیا ہوتا ایک بڑی اور تباہ کن جنگ چھڑ جاتی۔
جریدے کے مطابق بھارت کامذاکرات سے مسلسل انکارامریکاسے تعلقات میں مستقل بے یقینی اور بگاڑ پیدا کررہا ہے۔
ڈپلومیٹ کے مطابق دوسری جانب پاکستان کی متوازن خارجہ پالیسی اورمؤثرملٹری ڈپلومیسی کامیابیوں کی نوید بن گئی۔
اسی پالیسی کے سبب امریکی ترجیحات میں تبدیلی آئی اوراسکاجھکاؤ بھارت کی بجائے پاکستان کی جانب واضح ہے۔
جریدے نے لکھا کہ پاکستان امریکاکے لیے جنوبی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ میں اہم کردار کا حامل ہے۔
مئی میں ہونے والی جنگ کے بعد امریکا کے اندازے عسکری طاقت کے حوالے سے یکسر بدل دیے ہیں۔
دی ڈپلومیٹ نے لکھا کہ بدلتے حالات کے پیش نظربھارت کے لیے نیٹ سکیورٹی پرووائیڈرکاکردار بھی ادا کرنامشکل ہے۔
امریکا پاکستان تعلقات کے فروغ سے مشترکہ مفادات کی ہم آہنگی مزید بہترہو گئی ہے، امریکا اب بھارت کو جنوبی ایشیا میں متبادل شراکت دار کے طور پر نہیں دیکھ رہا، امریکی ترجیحات میں تبدیلی بھارت کے لیے پریشانی کا باعث ہے۔
عالمی جریدے نے لکھا کہ گزشتہ کئی سال سے بھارت امریکی ترجیحات میں شامل تھا مگر اب وہ دور ختم ہوچکا ہے
روس سے تیل کی خریداری اور سیاسی بیانات کے سبب بھی بھارت سفارتی سطح پر تنہاہ دکھائی دے رہاہے ۔