کشتی ڈوبنے سے کم از کم 60 افراد ہلاک

نائجیریا کی نائجر ریاست میں ایک المناک حادثے کے دوران کشتی ڈوبنے سے کم از کم 60 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

حکام کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافروں سے بھری کشتی دریا میں ایک ڈوبے ہوئے درخت کے تنے سے ٹکرا گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کشتی گنجائش سے زیادہ بوجھ لادے ہوئے تھی جس کے باعث حادثہ سنگین ثابت ہوا۔ واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے کارروائیاں شروع کر دیں تاہم اب تک درجنوں لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ کئی افراد لاپتہ ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ کشتی میں سوار افراد کی تعداد ابتدائی اندازوں سے کہیں زیادہ تھی۔

نائجیریا میں دریائی سفر عام ہے لیکن اکثر کشتیوں کی خستہ حالی اور اوورلوڈنگ کے باعث ایسے حادثات معمول بن چکے ہیں۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر نے قطر کی خودمختاری – متحدہ عرب امارات کی حمایت کی توثیق کی

ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل

گلستان جوہر میں تین خواتین کا لرزہ خیز قتل، بچی سمیت تین افراد زخمی