بھارت کی آبی جارحیت جاری، دریائے ستلج میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا

اسلام آباد: بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑنے کی کارروائی کے باعث سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔

وزارت آبی وسائل نے بھارتی ہائی کمیشن کے ذریعے پاکستان کو آگاہ کیا کہ دریائے ستلج کے ہریکے اور فیروز پور کے علاقوں میں پانی چھوڑنے کے باعث اونچے درجے کے سیلاب کا شدید خطرہ موجود ہے۔

اس صورتحال کے پیش نظر وزارت نے تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی اقدامات کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

مزید برآں وزارت آبی وسائل نے 28 سرکاری اور نجی اداروں کو ہنگامی حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے لیے مراسلہ بھی بھیجا ہے تاکہ ممکنہ نقصانات سے بچا جا سکے۔

وزارت آبی وسائل کا کہنا ہے کہ اس خطرناک صورتحال کے حوالے سے عوام کو بھی خبردار کیا جا رہا ہے تاکہ سیلاب کی صورت میں بروقت حفاظتی اقدامات کیے جا سکیں۔

Related posts

پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی

جلالپورپیروالا: پرائیویٹ کشتی الٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ