دہشتگردی کی عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے، وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے  زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعاکی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے دفاع کیلئے بلوچستان کے سپوتوں کی عظیم قربانیاں

 وزیرِ اعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور دھماکے میں ملوث افراد کی جلد نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جلسے پر حملہ بلوچستان میں دہشتگردوں کی انتشار پھیلانے کی گھناؤنی سازش کا منہ بولتا ثبوت ہے، دہشتگرد بلوچستان کے امن اور ترقی کے دشمن ہیں۔

وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، معصوم و نہتے شہریوں پر دہشتگرد حملے بزدلانہ اور قابل مذمت ہیں۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے مستقبل کے لیے مسافر ریل اسٹریٹجک سرمایہ کاری: نہیان بن مبارک

متحدہ عرب امارات کی سائبر سیکیورٹی کونسل نے مالیاتی شعبے کو نشانہ بنانے والے جدید ترین سائبر حملوں کو ناکام بنا دیا۔

دبئی پولیس نے دبئی اوپن چیمپئن شپ میں 1,100 سے زیادہ تیراکوں کے لیے کھیلوں کی آگاہی مہم کا آغاز کیا