اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے عدالتی سال کا آغاز، چیف جسٹس نے فل کورٹ میٹنگ طلب کرلی

 اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے عدالتی سال کا آغاز ہو گیا ہے، تاہم اس موقع پر چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کل دوپہر 2 بجے فل کورٹ میٹنگ طلب کر لی ہے۔

ہائی کورٹ انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے تمام ججز کو فل کورٹ میٹنگ کے بارے میں باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے اور تمام ججز کو شرکت کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

فل کورٹ میٹنگ میں عدالتی سال کے دوران کارکردگی، مقدمات کی پیش رفت اور عدالتی امور سے متعلق اہم معاملات زیر غور آنے کی توقع ہے۔

Related posts

اعصام الحق نے عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

رجب بٹ کی دوسری شادی سسٹرولوجی خاندان میں ہوگی؟ ماہر نجوم کی نئی پیشگوئی

فخر زمان لسٹ اے میں زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی ٹاپ 5 فہرست میں شامل