پارلیمنٹ کی مضبوطی جمہوریت کی مضبوطی ہے، نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا کہ پارلیمنٹ کی مضبوطی جمہوریت کی مضبوطی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ان کی رہائش گاہ چھانگلہ میں ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور پنجاب میں سیلاب کی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری پاکستان کے جائز مؤقف کی حمایت کرے، نواز شریف

اسپیکرقومی اسمبلی نے اہم آئینی ، قانونی امور اور حالیہ قانون سازی سے متعلق بھی نواز شریف کو اعتماد میں لیا، اس دوران سنی اتحاد کونسل کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔

نوازشریف نے ایوان کی کاروائی خوشگوار ماحول میں چلانے پر سپیکر ایاز صادق کے کردار کو سراہا اور کہا کہ پارلیمنٹ کے ذریعے عوام کے مسائل کے حل کو ترجیح دی جائے۔

Related posts

لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل

کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا

ایشیاکپ 2025؛ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم