پاکستان کے معروف کامیڈین چل بسے

پاکستان کے معروف کامیڈین انور علی طویل علالت کے بعد اس دارفانی سے کوچ کرگئے۔

خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ معروف کامیڈین انور علی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ کامیڈین کی عمر 31 برس تھی جب کہ وہ پھیپھڑوں، گردوں اور دل کے امراض میں مبتلا تھے، گذشتہ روز طبیعت خراب ہونے کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحوم کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ انور علی پاکستان میں اسٹیج اور ٹی وی کے معروف کامیڈین سمجھے جاتے تھے، انہوں نے بے شمار ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر ایک برادرانہ دورے کے لئے عمان پہنچے – متحدہ عرب امارات

پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی

جلالپورپیروالا: پرائیویٹ کشتی الٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی