’’دی راک‘‘ کا دبلا پتلا روپ دیکھ کر مداح حیران، حیران کن تبدیلی کی وجہ کیا؟

ہالی ووڈ اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپر اسٹار ڈوین ’’دی راک‘‘ جانسن جسم میں حیران کن تبدیلی کے بعد ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپر اسٹار ڈوین ’’دی راک‘‘ جانسن کے یورپ کے دورے کے دوران سامنے آنے والی تازہ تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔

ہمیشہ اپنی مسکولر اور بھاری بھرکم جسامت کے لیے مشہور رہنے والے 53 سالہ جانسن اس بار نمایاں طور پر دُبلے پتلے دکھائی دیے۔

 

یہ تبدیلی اس وقت سامنے آئی جب وہ وینس، اٹلی میں اپنی نئی فلم دی اسماشنگ مشین کی تشہیر میں شریک تھے، جہاں ان کے ساتھ ہالی ووڈ اداکارہ ایملی بلنٹ بھی موجود تھیں۔

اس فلم میں جانسن سابق یو ایف سی فائٹر مارک کَر کا کردار ادا کر رہے ہیں جس کے لیے انہوں نے اپنی باڈی کو کردار کے مطابق ڈھالا ہے۔

مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان تصاویر پر حیرت اور دلچسپ تبصروں کا اظہار کیا۔ کچھ کا کہنا تھا کہ یہ تبدیلی ان کے کردار سے وابستگی کو ظاہر کرتی ہے جب کہ دیگر نے ہلکے پھلکے انداز میں اس پر مزاحیہ ردعمل دیا۔

ریسلنگ کے حوالے سے دیکھا جائے تو جانسن نے آخری بار مارچ میں الیمنیشن چیمبر میں پرفارم کیا تھا، جہاں انہوں نے جان سینا کے حیران کن کردار بدلنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

اگرچہ قیاس آرائیاں تھیں کہ وہ ریسل مینیا 41 میں نظر آئیں گے لیکن وہ کسی بھی بڑے ایونٹ میں شامل نہ ہوئے۔ ان کے اٹلی میں موجودگی کی خبریں سامنے آنے کے بعد بھی مداحوں نے کلیش ان پیرس میں شرکت کی امید لگائی تھی مگر وہ نہیں پہنچے۔

بطور ڈبلیو ڈبلیو ای اور یو ایف سی کی مشترکہ کمپنی ٹی کے او گروپ ہولڈنگز کے بورڈ ممبر ’’دی راک‘‘ اب بھی انڈسٹری میں ایک بااثر شخصیت ہیں۔

تاہم ان کی حالیہ جسمانی تبدیلی نے مداحوں کے لیے یہ اشارہ واضح کردیا ہے کہ کم از کم قریب مستقبل میں ان کی رنگ میں واپسی کے امکانات بہت کم ہیں۔

Related posts

کہاں کتنی بارش ہوئی ؟ محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کردیے

کراچی کے تمام تعلیمی ادارے بند، اسکولزوینز مالکان کا بھی گاڑیاں نہ نکالنے کا اعلان

کچھ دیر کی بارش میں آدھا شہر ڈوب گیا ، سڑکیں تالاب بن گئیں ، ترجمان ایم کیوایم