گلگت بلتستان میں ہیلی کاپٹر کریش، وزیر اعلیٰ کا اظہار افسوس

گلگت: گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق چلاس کے علاقے تھور میں ایک ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث کریش کر گیا۔

حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر لینڈ کرنے کے بعد دوبارہ اڑان بھرا اور اچانک کریش ہو گیا۔

مزید پڑھیں: پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کی ہیلی کاپٹر کریش رپورٹ تیار

ترجمان نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹ اور 3 ٹیکنیکل اسٹاف سوار تھے۔ کریش کے بعد ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اٹھی جسے بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اہلکار اور متعلقہ ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ کمانڈر ایف سی این، ڈی جی گلگت بلتستان اسکاؤٹس اور کمشنر دیامر بھی جائے حادثہ پر موجود ہیں جبکہ بڑی تعداد میں مقامی افراد بھی جمع ہوگئے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور حکام کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Related posts

شوروق کلبا کے حساس قدرتی ماحول میں ترقی کی نئی تعریف کرتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر، VPs نے ڈنمارک کے وزیر اعظم کو دوبارہ انتخاب پر مبارکباد دی۔

EAD: ابوظہبی موسمیاتی موافقت کو بڑھانے، قدرتی وسائل کی حفاظت کے لیے جدید حل تیار کرتا رہتا ہے