صدر آصف علی زرداری نے انسدادِ دہشت گردی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی

صدرمملکت آصف علی زرداری نے انسدادِ دہشت گردی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی  ہے۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری  کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ انسداد دہشت گردی کا نیا قانون سیکیورٹی اداروں کی دہشت گردی روکنے کی صلاحیت مضبوط بنائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ نے انسداد دہشتگردی (سندھ ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی

اعلامیے کے مطابق  قانون میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنایا گیا ہے، بل میں تین سالہ سن سیٹ کلاز شامل ہے، تاکہ مدت محدود رہے۔

قانون میں عدالتی نگرانی اور حفاظتی اقدامات شامل کیے گئے ہیں، یہ قانون پاکستان کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اہم قدم ہے۔

Related posts

پیٹرول پر عوام کو ریلیف نہ مل سکا، ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں اضافہ

دوسرا ٹیسٹ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی

معیشت کے لیے بڑی خوشخبری، ایک ماہ میں 31 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ