حالیہ بارشوں نے کراچی کے جناح اسپتال کو بری طرح متاثر کیا ہے، جہاں وارڈ نمبر 7 کی چھت کا پلستر گرنے سے اسپتال کا نقصان بڑھ گیا۔
اسٹاف روم کی اندرونی چھت کا پلستر گرنے سے ہیڈ نرس فرزانہ ناہید زخمی ہو گئیں، پلسٹر فرزانہ ناہید کے کندھے اور پاؤں پر آکر گرا، جس کے بعد نرسز خوف کے باعث کمرے سے باہر نکل آئیں۔
ترجمان جہانگیر درانی کے مطابق، چھت کا پلستر معمولی ٹکڑے کی صورت میں گرا ہے، اور وارڈ کا عمارت کا بناوٹی حصہ بھی پرانا ہے۔ زخمی نرس کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔
نرسز نے اسپتال کی خستہ حال عمارت کے حوالے سے فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس نوعیت کے حادثات سے بچا جا سکے۔