سی ایس ایس کے لیے عمر کی حد 35 سال کرنے اور امتحان کے مواقع کی تعداد 5 کرنے کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا جارہا ہے۔
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے سی ایس ایس کے لیے عمر کی حد 35 سال مقرر کئے جانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ طلب کرلی ہے۔
سینیٹ قائمہ کمیٹی کا اجلاس 19 اگست کو طلب کرلیا گیا ہے، جس میں سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سی ایس ایس امتحان کے مواقع 5 کرنے کے حوالے سے بھی بریف کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سی ایس ایس کے امتحان میں پوچھے گئے انوکھے سوال نے سب کو حیران کردیا
قائمہ کمیٹی نے حکومتی شخصیات کی سینیارٹی اور سرکاری تقریبات میں بٹھائے جانے کی ترتیب کی تفصیلات طلب کرنے کے ساتھ مقابلے کے امتحانات میں نوجوانوں کی ناکامی کی بڑی شرح کی وجوہات کے حوالے سے بھی بریفنگ طلب کرلی ہیں۔
قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ اجلاس میں مختلف اراکین کے نجی بلز بھی زیر غور لائے جائیں گے۔