گلگت بلتستان میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے برف اور گلیشئرز تیزی سے پگھلنے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں اس وقت زیادہ سے زردہ زیادہ درجہ حرارت معمول سے 7 سے 9 سینٹی گریڈ زیادہ ہے، جبکہ کم از کم درجہ حرارت بھی معمول سے 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔
مسلسل اور وسیع پیمانے پر گرمی سے گلگت بلتستان کے پورے خطے میں برف اور گلیشئر پگھلنے کی شرح تیز ہو رہی ہے، اگست کے پہلے10 دنوں تک تربیلا کے آبی ذخائر میں خریف سیزن کے لیے پانی کی امد 36 16 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِاعظم شہباز شریف کا گلگت بلتستان کا دورہ، سیلابی نقصانات پر بریفنگ، ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے پر زور
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ خریف سیزن 2025 میں زیادہ درجہ حرارت کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر برف پگھلنے سے اب تک تربیلا میں 41.8 ملین ایکڑ فیٹ پانی آ چکا ہے۔
تربیلا میں اگست کے پہلے 10 دنوں میں آنے والا پانی معمول سے 5.64 ملین ایکڑ فیٹ زیادہ ہے، گلگت بلتستان میں گلیشر پگھلنے کی رفتار میں تیزی سے گلیشیئر لیک آؤٹ برسٹ فلڈ کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔