وزارت ہاؤسنگ کے کس شہر میں کتنے مکانات پر قبضہ ہے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔
وزارت ہاؤسنگ نے انکشاف کیا کہ کراچی میں 3500 سرکاری مکانات پر قبضہ موجود ہے، جبکہ 2019 سے اب تک 3500 زیر قبضہ سرکاری مکانات میں سے صرف 700مکانات کا قبضہ ختم کرایا جاسکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری! سندھ حکومت کا بڑا منصوبہ، کے الیکٹرک کی اجارہ داری ختم
وزارت ہاؤسنگ نے بتایا کہ اسلام آباد اور لاہور میں 742مکانات کا قبضہ ختم کرایا جا چکا ہے اور اس وقت کوئی سرکاری مکان زیر قبضہ نہیں ہے، جبکہ غیر مجاز قابضین سے چار کروڑ روپے وصول کئے گئے ہیں۔
وزیر ہاؤسنگ ریاض پیرزادہ نے کہا کہ اسلام آباد میں کل 17492لاہور میں 1943جبکہ کراچی میں 7882سرکاری مکانات ہیں، کراچی میں 2200غیر قانونی الاٹمنٹس ہوئیں اور اس کی فائل ہی غائب ہے، آئی بی رینجرز پولیس کے مدد سے غیر مجاز قابضین سے مکانات خالی کرارہے ہیں۔
وفاقی وزیر ہاوسنگ ریاض پیر زادہ یہ بھی نے انکشاف کیا کہ اسلام آباد میں وزارت ہاوسنگ نے ایسی جگہ پر اونچی عمارات بنائی ہیں جن کے نیچے پانی ہی نہیں ہے، جن افسران نے زیر زمین پانی کی موجودگی کے بغیر جی تیرہ سمیت دیگر جگہوں پر ہائی رائز عمارات کی پلاننگ کی انہیں لٹکا دینا چاہئے، پورا جی تیرہ سیکٹر پانی سے محروم ہے لوگ ٹینکرز ڈلوانے پر مجبور ہیں۔