پاکستان کے مقبول اور نوجوان گلوکار حسن رحیم نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔
شادی کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، جنہیں مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
تقریب سادہ مگر پُر وقار انداز میں منعقد ہوئی جس میں حسن کے قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی۔
ویڈیوز میں حسن نہایت خوش و خرم نظر آ رہے ہیں اور ان کا روایتی چترالی لباس ان کی ثقافت سے جڑے ہونے کا خوبصورت اظہار ہے۔
دلہن نے آسمانی رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا، جس نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔
سوشل میڈیا پر یہ چہ مگوئیاں بھی جاری ہیں کہ حسن رحیم نے اپنی کزن سے شادی کی ہے، تاہم اس حوالے سے گلوکار کی طرف سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
مداحوں نے حسن رحیم کے نئے سفر کے آغاز پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور ان کے لیے خوشگوار ازدواجی زندگی کی دعائیں بھی کی جا رہی ہیں۔