شہبازشریف کاصدرآذربائیجان کو فون،آرمینیا سے تاریخی امن معاہدے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اس حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کی کوششوں کو بھی سراہا۔
شہبازشریف نے تین دہائیوں پرانے تنازع کوپرامن انجام تک پہنچانے میں الہام علییف کے بصیرت انگیزکردارکی تعریف کی۔
وزیراعظم نے اس تاریخی معاہدے کو منطقی بنانے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو خاص طور پر سراہا۔
صدر علیئیف نے کاراباخ کے معاملے پر آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کی دیرینہ اور مسلسل حمایت کو سراہا۔
اس موقع پر شہبازشریف نے کہاکہ پاکستانی عوام اس بنیادی مسئلے پر اپنے آذربائیجانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ یہ بات خوش آئند ہے کہ جرات مندانہ اورمدبرانہ قیادت میں اس خطے میں بالآخر امن قائم ہو گیا۔
صدرعلیئیف نے کہاکہ خطے میں امن سے پاکستان،وسطی ایشیاکے درمیان ترقی اورروابط بڑھانے کے نئے مواقع پیداہونگے۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے مثبت انداز پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔
وزیر اعظم نے صدر علیئیف کو جلد ہی پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے سائڈ لائنزپرتیانجن میں ملاقات بھی متوقع ہے۔