شہر قائد میں موسم آج مرطوب اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا، جبکہ سمندری ہوائیں بحال ہونے سے نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں بارشیں کب ہوں گی، محکمہ موسمیات نے بتادیا
شہر قائد میں آج درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے، جبکہ شہر میں اس وقت جنوب مغربی سمت سے 16 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےہوائیں چل رہی ہیں۔