
ساحرشمشادمرزا سے تاجک چیف آف جنرل اسٹاف ملاقات کررہے ہیں /فوٹو
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا سے تاجک چیف آف جنرل اسٹاف نے ملاقات کی۔ جس میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال اورپاک تاجک دفاعی تعاون کے فروغ پراتفاق کیاگیا۔
تاجک جنرل نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔انہوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک افواج کی قربانیوں کوخراج تحسین کیا۔
جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرزآمدپرتاجک جنرل کوگارڈآف آنرپیش کیاگیا۔