
مستونگ میں آپریشن کلین اپ / فوٹو
مستونگ میں فتنۃ الہندوستان کے 3 دہشتگردہلاک، پاک فوج کامیجراورسپاہی شہیدہوگیا۔ علاقے میں آپریشن کلین اپ جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع پر مستونگ میں آپریشن کیاگیا۔ جہاں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردتنظیم فتنہ الہندستان کے دہشتگردموجودتھے۔
سیکیورٹی فورسزنے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔3 دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کر دیاگیا۔
تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے میں بہادرسپوت میجر زیدسلیم اوّل جامِ شہادت نوش کر گئے۔ اس کے علاوہ ان کے ہمراہ سپاہی نظم حسین بھی شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج ملک سے بھارتی سرپرست دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ ہمارے بہادر سپوتوں کی یہ عظیم قربانیاں ہمارے اس عزم کو مزیدمضبوط کرتی ہیں۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے مستونگ میں فورسز کی کارروائی اوردہشت گردوں کی ہلاکت پرفورسز کی تعریف کی ہے۔
وزیراعظم نے پاک فوج کے شہیدمیجر اور سپاہی کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ شہدا اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے رہے۔
انہوں نے کہاکہ انہیں اس بہادری پر پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔